ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کرنےکافیصلہ،3 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

 ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کرنےکافیصلہ،3 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل
کیپشن: ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کرنےکافیصلہ،3 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، پنجاب کی اعلی سیاسی شخصیت نے 3 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں امیدواران نے بطور انتظامی افسران اپنی اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا،گریڈ 18 اور گریڈ 19 سے تعلق رکھنے والےافسران سے انتظامی امور سے متعلق مزید تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی ترین سیاسی شخصیت کی جانب سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کرنے کی حتمی منظوری دی جائے گی،بطور ڈپٹی کمشنر لاہور تعیناتی کے امیدواران میں ایک سابق ڈپٹی کمشنر لاہور بھی شامل ہیں،رمضان پیکج اور صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات نہ ہونے پر اعلی سیاسی شخصیت موجودہ ڈپٹی کمشنر سے نالاں ہے۔

Watch Live Public News