30 سال سے زائد عمر والوں کی کورونا ویکسینشن شروع کرنیکا فیصلہ

30 سال سے زائد عمر والوں کی کورونا ویکسینشن شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو جائے گا. سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں کہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے، اس لئے ویکسینیشن کے اہل افراد کی کیٹگریز بڑھاتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کے لئے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کے بعد کورونا کی ویکسین لگائی جا رہی تھی۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جا چکی ہے۔ 9 لاکھ 52 ہزار افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔