ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد انتقال کرگئے، ایک روز میں 2 ہزار 869 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ چار دو فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہو گئی، 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویشناک۔نمازعید کھلے مقامات پر ادا کی جائے، مسجد میں نماز کی صورت میں دورازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، خطبہ مختصر نماز کا وقت کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے، بیمار، بوڑھے افراد اور 15سال سے کم عمر بچے عید گاہ مت جائیں،، وضو گھر سے اور جائے نماز ساتھ لائیں، این سی او سی نے نمازِ عید سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔۔۔عید سے پہلے فلسطینیوں پر اسرائیل نے قیامت ڈھادی، صیہونی فورسز کی وقفے وقفے سے وحشیانہ بمباری، 35 سے زائد شہید، دس بچے بھی شامل، سفاک اسرائیل کے 80 جنگی طیاروں نے غزہ پر بم برسائے، فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ بھائی اور باپ کے جنازے میں معصوم بچے کی بےبسی نے سب کو رلادیا۔۔ترکی کا اسرائیل جارحیت پر شدید ردعمل، جون میں ہونے والی توانائی کانفرنس کے لیے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا، اب مظلوم فلسطینیوں کا عملی طور پر ساتھ دیا جائے، ترک صدر کا مسلم ممالک کے سربراہان کے نام پیغام،، انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا۔۔۔ ادھر عرب لیگ کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت۔۔۔