پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان

پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب میں آئندہ چار سے پانچ روزمیں موسلادھار بارش کا امکان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ڈی سیز کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ اٹک ، چکوال، جہلم ، سرگودھا، بھکر ، خوشاب، میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ۔لاہور، سیالکوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور: ڈیرہ غازی خان، لیہ، ملتان ، ساہیوال،رحیم یار خان میں ہفتے اور اتوار کے روز ریتلے طوفان کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔