’شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش‘

’شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش‘

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے 5 افراد مفرور ہیں۔ شہبازشریف کانام بلیک لسٹ پرنہیں تھا۔ کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی نےنام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی۔ نیب درخواست پرنام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی۔ نام ای سی ایل میں ڈالنےکاحتمی فیصلہ کابینہ کرےگی۔ شہبازشریف 15روزمیں نظرثانی درخواست دےسکتےہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ 90 روزمیں درخواست پرفیصلہ کرسکتی ہے۔ شہبازشریف چاہیں توخودبھی کمیٹی کےروبروپیش ہوسکتےہیں۔ شہبازشریف خودنوازشریف کےضمانتی ہیں،باہرکیسےجاسکتےہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 1100قیدی پاکستان منتقل کیےجائیں گے۔ کشمیراورفلسطین میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔