ویرات کوہلی ہمارا ہے، محمد رضوان

ویرات کوہلی ہمارا ہے، محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں تو ہم ملک وقوم کیلئے کھیلتے ہیں لیکن باہر ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں۔ اگر میں کہوں کہ ہمارا ویرات کوہلی اور ہمارا پجارا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میری عادت ہے کہ میں انڈین کھلاڑی پجارا سے مذاق کرتا اور اسے تنگ کرتا رہتا ہوں۔ مگر وہ انتہائی بااخلاق اور محبت کرنے والا انسان ہے۔ اس کا کرکٹ پر فوکس اور کنسنٹریشن کمال کا ہے۔ میں نے یونس بھائی، فواد عالم اور پجارا کے علاوہ ایسی چیز کسی اور میں نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری ایک فیملی ہے۔ اگر ہمارا کوئی سگا بھائی آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کھیل رہا ہوگا تو ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اسے آئوٹ کرنا ہے کیونکہ اس وقت ہم اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان کھیل کی جنگ صرف گرائونڈ کی حد تک ہوتی ہے، باہر ہم سب دوست اور ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔ اگر میں یہ کہوں کہ ہمارا ویرات کوہلی، ہمارا پجارا اور ہمارا جوروٹ تو یہ کہنا کسی طور غلط نہیں ہوگا۔ https://twitter.com/MazherArshad/status/1524301115000508416?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1524301115000508416%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fsports%2F86682%2Fmuhammad-rizwan-virat-kohli-cheteshwar-pujara-cricket-sports-pakistan-india%2F ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی اسی طرح سے ہم سے ملتے ہیں جیسے ہماری ان کیلئے مثبت سوچ ہوتی ہے۔ اب حال ہی میں حسن علی نے بیان دیا ہے کہ کائونٹی کرکٹ میں انھیں انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جیمز اینڈرسن سے بائولنگ کے گر سیکھنے کا موقع ملے گا۔ قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک دوسرے کیساتھ ایسی چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ کھیل کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ محمد رضوان نے کہا کہ جہاں تک میری اور پجارا کی بات ہے تو مجھے تو ابھی تک ایسا کچھ عجیب نہیں لگا کہ وہ انڈیا سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کی میرے بارے میں یہ سوچ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔