لاہور (پبلک نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز میدان میں آ گئے وزیراعلیٰ کی انسداد ڈینگی کی موثر مہم چلانے کا اعلان کر دیا تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔ یفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صحت، ڈاکٹر وسیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت مقرر کردہ ریٹ پر ٹیسٹ کرانے کو یقینی بنائے ، صوبے بھر میں ڈینگی ٹیسٹ 2011 والے ریٹ پر ہو گا۔ اور پورے پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہو گا۔ 2011 کے پیٹرن پر یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ان کمیٹیوں کے فوری اجلاس بلانے اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی ۔ انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا ۔ مون سون سیزن سے قبل تمام محکموں کو رزلٹ دینا ہو نگے۔ سرویلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے۔ معیاری سپرے اور ضروری ادویات کا بروقت انتظام کیا جائے ۔ انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کر دہ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا -