اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزرات داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروس پچھلے 3 دن سے بند تھی۔ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔