’دکھ سب کو ہے، کوئی کسی پر انگلی اٹھائے کہ اس نے ایسے کر دیا‘

’دکھ سب کو ہے، کوئی کسی پر انگلی اٹھائے کہ اس نے ایسے کر دیا‘

ویب‌ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بابر اعظم، میتھیو ہیڈن اور ثقلین مشتاق نے پاکستانی ٹیم کے لیے ہمت کا پیغام دیا. بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان وہ میدان میں اور باہر اپنے کھلاڑیوں کی پشت پناہی کرتے رہیں گے اور انہوں نے ٹیم سے کہا کہ وہ کوشش کرتے رہیں، کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔پاکستان جمعرات کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی، آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے پاکستانی کرکٹرز سے ڈریسنگ روم میں جارحانہ خطاب کیا جو دل کو چھو گیا۔

انہوں نے کہا ہر کوئی تکلیف اور غم میں ہے کہ کیا غلط ہوا۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہم سے کہاں غلطی ہوئی اور ہمیں حالات سے سبق سیکھ کر بہتر بننا ہے۔ ہمارے یہاں جو یونٹ ہے اسے توڑا نہیں جانا چاہیے اور کسی کو کسی کھلاڑی کی کارکردگی کے لیے انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔بابر نے کہا کوئی منفی بات نہیں ہوگی، ہم سیکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ گیمز میں وہی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ ہم نے اس ٹیم کو بنانے اور اس اتحاد کو بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے، اور ایک شکست اس پر اثر انداز نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بطور کپتان وہ میدان میں اور باہر اپنے کھلاڑیوں کی پشت پناہی کرتے رہیں گے، انہوں نے ٹیم سے کہا کہ وہ کوشش پر توجہ مرکوز کریں نہ کہ نتائج پر، کیونکہ یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا ایک کپتان کے طور پر میں میدان کے اندر اور باہر سب کی حمایت کرتا ہوں اور ٹیم میں فیملی جیسا ماحول ہے، اور ہر ایک نے ہر کھیل میں ذمہ داری لی ہے۔ کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے، نتائج سامنے آئیں گے اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر میدان میں کوششیں جاری رکھیں اور یہ کسی کے لیے زوال کا باعث نہ بنے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔