انڈیا میں 1لاکھ 80 ہزار سے زیادہ طالب علموں نے خودکشی کر لی

انڈیا میں 1لاکھ 80 ہزار سے زیادہ طالب علموں نے خودکشی کر لی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا میں 1 سال کے دوران 12 ہزار سے زائد طالب علموں نے خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کرلی ہے جس کے بعد گزشتہ 26 سالوں کے میں زندگیوں کا خاتمہ کرنے والے طلبہ کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سروے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ بھارت میں طالب علموں کی خودکشی کے رجحان میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مختلف ریاستوں کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھیلنے سے ایک روز میں 34 طالب علموں نے اپنی جان لی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک سال میں مجموعی طور پر 12 ہزار 500 سے زائد طالب علموں نے خودکشیاں کیں۔ ڈیٹا کے مطابق 2019 کے مقابلے میں خودکشی کرنے کی شرح میں 21 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ہمیں اُن عوامل پر غور کرنا ہوگا جن کی وجہ سے طلبہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ خودکشی کے عوامل میں پڑھائی کی وجہ سے پیدا ہونے والا ذہنی دباؤ، رزلٹ کی فکر، تعلیمی اخراجات، فیملی، ذاتی پریشانیاں اور کورونا شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ہزاروں طلبہ بے روزگار بھی ہوئے جو کسی نہ کسی روزگار سے اپنے اخراجات کا انتظام کر رہے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔