منی لانڈرنگ کیس میں شہباز،حمزہ کی بریت پر پی ٹی آئی کا ردعمل

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز،حمزہ کی بریت پر پی ٹی آئی کا ردعمل
اسلام آباد: اسپیشل سنیٹرل کورٹ کے فیصلہ پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ' 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اورحمزہ شریف کے سر پرُواری، عدالتی نظام کے عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔' انہوں نے لکھا کہ ' 14 ہزاراکاؤنٹس پر عرق ریزمحنت کے اور فُول پروف مقدمہ تھا، یہ پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں ایک طرف سیلاب زدگان کیلئے پیسے مانگ رہے ہیں دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا۔' خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہبا ز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے ہیں۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کا فیصلہ سنایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔