ویکسینیشن کروانے کے عمل میں وفاقی دارالحکومت سب سے آگے

ویکسینیشن کروانے کے عمل میں وفاقی دارالحکومت سب سے آگے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 فیصد سے زائد اہل آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا اسلام آباد ملک کا سب سے پہلے شہر بن گیا۔ اسلام آباد کی 71 فیصد آبادی کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔ کورونا ویکسینیشن کروانے کےعمل میں وفاقی دارالحکومت سب سے آگے ہے۔ اسلام آباد کے آدھے سے زائد شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کروا لی۔ 50 فیصد سے زائد اہل آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا اسلام آباد ملک کا سب سے پہلے شہر بن گیا۔ اسلام آباد کی 71 فیصد آبادی کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔ دیگر شہروں میں دوسری خوراک لگانے کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔