ویب ڈیسک: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ایما راڈو کانو 44 سال میں یو ایس اوپن ٹینس جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ہیں۔ ملکہ برطانیہ نے نوجوان کھلاڑی کو بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔ یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا۔ برطانیہ کی راڈو کانو نے لیلیٰ فرنینڈیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی۔ اٹھارہ برس کی ایما راڈو کانو چوالیس سال میں یو ایس اوپن ٹینس جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے بھی شاندار کامیابی حاصل کرنے والی برطانیہ کی 18 سالہ کھلاڑی کو مبارکباد دی گئی۔ کہا اتنی چھوٹی عمر میں یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے اور یہ آپ کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایما راڈو کانو اور ان کے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ ملکہ الزبیتھ دوم کی جانب سے ایما راڈو کانو کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے اس خصوصی پیغام کو شاہی فیملی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا