عمران خان سے اہم امریکی رہنما رابن رافیل کی ملاقات

عمران خان سے اہم امریکی رہنما رابن رافیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے امریکا کی سابق سفارتکار رابن رافیل نے اہم ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل اور عمران خان کے درمیان یہ اہم ملاقات پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئی جس میں پارٹی کے اہم رہنما بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ امریکا کی سابق سفارتکار رابن رفیل 1993ء میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی وسطی ایشیائی امور کے اہم عہدے پر تعینات تھیں۔ وہ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی لابیسٹ اور تجزیہ کار ہیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری بھی پاکستان میں تعینات امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم سے اہم ملاقات کر چکے ہیں۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات رواں ماہ آٹھ ستمبر کو امریکی ایمبیسی میں ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔