ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

(ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید گر گئیں ہیں،  عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت گر کر 68.21 ڈالر ہوگئی جبکہ  برطانوی برینٹ عالمی مارکیٹ میں کم ہو کر 71.59 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

16 ستمبر سے ملک میں پٹرولیم قیمتیں 12 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت مین 11 روپے 70 پیسے  کا ریلیف متوقع ہے جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 91 پیسے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق   مٹی کا تیل فی لیٹر 8 روپے 30 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ  لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا تعین 15 ستمبر کو ہوگا، 15 ستمبر کو اوگرا قیمتوں پر ورکنگ کی سمری حکومت کو بھیجے گا، وزیراعظم شہبازشریف پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کرے گی۔

Watch Live Public News