شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیٰ صدیقی  طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

شگفتہ اعجاز کے شوہر یحیٰ صدیقی  طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

(ویب ڈیسک )  پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر  یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی س جا ملے۔

اداکارہ  شگفتہ  اعجازنے شوہر کے انتقال کی خبر معروف فوٹو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام کے ذریعے دی۔انہوں نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ   جمعرات کو ان کے شوہر خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ  براہِ کرم! اُن کی مغفرت کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں۔

  شگفتہ اعجاز کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ   شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، یحییٰ صدیقی 5 برسں سے کینسر میں مبتلا تھے ۔

Watch Live Public News