اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ٗ کورونا کے وار تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور پاکستان بھر میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 118مریض جاں بحق ہوئے ہیں ٗ مزید 4,318افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 76,034تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ38ہزار 267مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ جبکہ آج تک پاکستان میں7,29,920مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں ٗ آج کے دن تک ملک بھر میں کورونا سے 15,619موات ہو چکی ہیں اور 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں50,520ٹیسٹ کئے گئے۔