حب (پبلک نیوز) الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ ہوا ہے جس میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی حب یونس رضا کے مطباق دھماکہ فٹبال میچ کے دوران ہوا۔ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لسبیلہ الہٰ آباد گراؤنڈ میں آج فٹبال میچ کا فائنل تھا۔