صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر کااچانک گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کادورہ

صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر کااچانک گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کادورہ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے اچانک گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عاصم الطاف بھی ہمراہ تھے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عفرین اور دیگر عملے نے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات مزید بہتر کرنے کے لئے دورے کئے جارہے ہیں، وہ ایمرجنسی، میڈیکل، گائنی، وارڈز اور فارمیسی بھی گئے اس کے علاوہ مریضوں سے طبی سہولیات کا پوچھا۔ 

 دوسری جانب مددگار کاؤنٹر پر کوئی عملہ موجود نہ تھا جس پر وزیر صحت نے اظہار برہمی کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ پیراپلیجک سنٹر کا بھی معائنہ کیا، مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایات پر صوبائی وزیر صحت نے فوری نوٹس لیا۔ ایک ریٹائرڈ ملازم نے مفت ٹیسٹ نہ فراہم کرنے پر صوبائی وزیر صحت کو شکایت بھی لگائی جس پر انہوں نے ایکشن لیا اورادویات، ٹیسٹ کی سہولت مفت نہ فراہم کرنے پر ڈاکٹر عاصم کو انکوائری کی ہدایت کردی۔ 

 وزیر صحت کی جانب سے ایم ایس کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔ ایم ایس کو ایک ماہ میں ہسپتال کے معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ بعد میں دوبارہ ہسپتال کو دورہ کروں گا، اگر تب تک بھی ہسپتال کے معاملات بہتر نہ ہوئے تو ایم ایس کو فارغ کردیا جائے گا۔ صحت عامہ کی سہولیات پر شہری کا بنیادی حق ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

 عید کی چھٹیوں میں ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کی 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جارہی ہے۔