پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ کا رائل ملٹری اکیڈمی  میں نمایاں اعزاز

پبلک نیوز: ملکی سطح ہو یا بیرونی ممالک، انتھک محنت اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں اعلی کارکردگی پاکستان آرمی کا طرہ امتیاز ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایم اے 148 لانگ کورس کے  جنٹلمین کیڈٹ عبداللہ نے اپریل 2022 میں رائل ملٹری اکیڈمی سنڈہرسٹ انگلینڈ میں شمولیت اختیار کی۔ 

دوران تربیت جی سی عبداللہ نےبہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا اور 12 اپریل 2024 کو گریجویشن مکمل کی۔ رائل ملٹری اکیڈمی میں تربیت کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایک شاندار تقریب میں انہیں ہڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہڈسن ہارس میرٹ ایوارڈ بین الاقوامی کیڈٹ کو دیا جاتا ہے جس نے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میرٹ کے خاص معیار کو عبور کیا ہو۔

جی سی عبداللہ کی معیاری کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں ایوارڈ کے ساتھ انٹرنیشنل انسٹرکٹر پاس سے بھی نوازا گیا جو 1957 سے اب تک صرف 19 غیر ملکی کیڈٹس نے حاصل کیا۔ 

تقریب کے مہمان خصوصی فرانسیسی چیف آف آرمی سٹاف تھے جبکہ پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے بھی شرکت کی۔

جی سی عبداللہ کی شاندار کارکردگی ہماری نوجوان نسل کے لیے اعلی نمونے کے طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔

Watch Live Public News