ویب ڈیسک: کلرکہار میں بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ کلر کہار میں موٹر وے پر پیش آیا، بس میں 45 افراد موجود تھے۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے جن میں 13 معمولی زخمی ہیں تاہم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
حادثے کے بعد موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کی گئی۔