سویڈن: اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کیخلاف کیس مسلم خاتون نے جیت لیا

سویڈن: اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کیخلاف کیس مسلم خاتون نے جیت لیا
کیپشن: Sweden: Muslim woman wins case against being fired for wearing headscarf

ویب ڈیسک: سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالے جانے کے خلاف کیس مسلمان خاتون نے   جیت لیا۔

سویڈن کے امتیازی محتسب ادارے نے اسکارف پہننے پر امتیازی سلوک کا شکار ہونے والی مسلمان خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ائیرلائن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ خاتون کو 14 ہزار ڈالر ادا کرے۔

سویڈش امتیازی محتسب ادارے کے فیصلے مطابق مذکورہ ائیرلائن کمپنی 'جو کہ مذہبی علامات کی اجازت نہیں دیتی اور ملازمت کے دوران یکساں لباس کے نظام پر عمل درآمد کرواتی ہے'  نے خاتون کی ملازمت کی درخواست قبول کرنے کے باوجود اسے اسکارف پہننے پر ملازمت سے نکال دیا، جو امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔

فیصلے کے مطابق لیبر مارکیٹ میں برابری اور مذہبی آزادی کو ملازمت دینے والے کے مفادات سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔