پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 13 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 13 اگست 2021
افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح راتوں رات افغانستان سے فرار ہو گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان نائب صدر بھارت میں بھی پناہ کے خواہش مند ہیں. دوحہ میں افغان مذاکراتی ٹیمز،قطراورامریکہ کےمذاکرات، 2 روزہ بات چیت کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ بیان جاری، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کہتے ہیں افغان شہروں پر حملے فوری بند کئے جائیں، مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، طاقت کے زور پر مسلط کی گئی حکومت ناپسندیدہ شمار ہوگی۔ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، دوسرے بڑے شہر قندھار کےبعد لوگر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان نے غزنی کے بعدہرات کے صدر مقام پر بھی قبضہ کرلیا، ایک ہفتے کے دوران طالبان نے 12 صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول سنبھال لیا،دوسری جانب امریکا اور برطانیہ کا اپنے سفارت کاروں اورشہریوں کی واپسی کےلئےفوجی دستے افغانستان بھجوانے کا اعلان۔ سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر حملہ کیس، عدالت نے کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کرانے کا حکم دے دیا، پنجاب حکومت اور آئی جی کچے میں سکیورٹی یقینی بنائیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پاکستان بنے اتنا عرصہ ہوگیا ہم ڈاکوؤں سے جان نہیں چھڑاسکے، سپریم کورٹ کا رحیم یار خان مندر کے بیرونی حصے کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم۔ سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، شرجیل میمن کو ٹرائل کورٹ سے اجازت لینے کی بھی ہدایت، عدالت نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ کی اجازت کے دن سے ایک ماہ تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔