وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کورونا کا شکار ہو گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کورونا کا شکار ہو گئیں
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ صوفیہ عثمان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سی ایم پنجاب اپدیٹس کے نام سے موجود آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ صوفیہ عثمان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مزید لکھا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کو مکمل طور پر ویکسین کرا چکی ہیں تاہم ان کو عالمی وبا کی ہلکی علامات ہیں۔ ہم ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اس ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔ آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان احمد خان بزدار کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔