’50ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں‘

’50ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں‘
راولپنڈی (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 50ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کی طرز پرڈھالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلامی خطاطی کی نمائش کا راولپنڈی آرٹس کونسل میں اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلامی طرز خطاطی کو فروغ دینے والوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ قیام پاکستان کی بنیادیں عدل و انصاف پر رکھی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لیے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے۔ غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کے لیے ملک بھر میں لنگر خانے کھولے گئے۔ 50ہزار نوجوان طلباء کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب اور متوسط طبقے کیلئےمیرا گھر سکیم شروع کی گئی۔ 12ایکڑ سے کم اراضی والے کاشتکاروں کیلئے بھی خصوصی قرضہ سکیم کا اجراء کیا گیا ہے.ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہو گا۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت گوجرانوالہ میں 50 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔