عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذات نامزگی جمع

عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذات نامزگی جمع
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا ، عمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے انتخاب لڑیں گے ۔ این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ۔این اے 108، این اے118، این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 میں بھی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے گئے ہیں۔ ادھر پختونخوا میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے شاندانہ گلزار خان، روحیلہ حامد اور مہوش علی خان بھی میدان میں اتر آئیں ۔ خیال رہےکہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان 9 حلقوں میں انتخاب 25 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 28 جولائی 2022 کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے11 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے تھے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا۔جس کے بعد استعفوں کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا گیا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کوڈی نوٹیفائی کردیاتھا اور قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ 5 اگست 2022 کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔