ارشد ندیم آج وزیراعظم ہاؤس تشریف لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ارشد ندیم آج وزیراعظم ہاؤس تشریف لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ارشد ندیم آج وزیراعظم ہاؤس تشریف لائیں گے۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ان کی کامیابی پر قوم خوشیاں منارہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دن رات محنت کر کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، ہمیں صنعت، زراعت اور انڈسٹری کو بحال کرنا ہے، پاور سیکٹر میں کئی مہینوں سے محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورننس کو جس حد تک ڈیجیٹائز کرسکیں کرنا چاہیے، ہر وزارت کو ہم نے پیپر لیس کرنا ہے، ایف بی آر کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرلیے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 77 سال کی بیماریوں سے ہمیں جان چھڑانی ہے۔

Watch Live Public News