اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کیس میں نیا موڑ

اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کیس میں نیا موڑ

(ویب ڈیسک ) مقدمہ میں قوت سماعت اور آنکھوں کے متاثر ہونے کی دفعات شامل کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں اینکرپرسن   عائشہ جہانزیب پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔اس کیس کے تفتیشی افسر نے میڈیکل کی بنیاد پر مقدمہ میں  قوت سماعت اور آنکھوں کے متاثر ہونے کی دفعات شامل کر دیں۔

ادھر   عائشہ جہانزیب کیس کے ملزم حارث علی کی جانب سے گرفتاری کےخوف سےمقدمےمیں عبوری ضمانت دائر کردی گئی ہے۔

ملزم کی ضمانت پرایڈیشنل سیشن جج ارشدمحمودنےسماعت کی تھی۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت31اگست تک منظورکرلی۔

واضح رہے کہ  10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News