’سب کی یکساں ترقی کے بغیر قومی سلامتی ممکن نہیں‘

’سب کی یکساں ترقی کے بغیر قومی سلامتی ممکن نہیں‘

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری نہ ہونے سے ملک ترقی نہیں کرتا، جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، قانون کی حکمرانی مجرم کو اوپر آنے سے روکتی ہے، ساری غلطیاں اُس وقت کے حکمران کر رہے تھے اور بدنام پاکستان ہورہا تھا۔نیشنل سکیورٹی تب تک نہیں ہو سکتی جب تک معاشرے میں سب کی یکساں ترقی نہ ہو.

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ملک میں 80 ہزار لوگ نہیں مارے گئے، دس پندرہ سال پہلے کسی ملک نے پاکستان کو کریڈٹ نہیں دیا وہ امید کر رہے تھے کہ پاکستان جنگ جتوائے گا، جبکہ پاکستان خود کو بچا رہا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انگلش، اردو اور مدرسے ملک میں تین متوازی سسٹم چل رہے ہیں، ملک میں بدقسمتی سے کبھی ریسرچ نہیں ہوئی، کسی نے نہیں سوچا کہ مدرسوں سے نکلنے والوں کو نوکریاں کیسے ملیں گی، مگر اب وقت آگیا ہے کہ ہم ریسرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلےکے حل کیلئے ہمیں لیڈرشپ کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جمہوریت وہاں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس پر کچھ نہیں کہا جا رہا، بھارت پر کوئی مغربی ملک تنقید نہیں کرتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔