سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں دو دن کی توسیع، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی۔اجلت میں شیڈول جاری کیا گیا، شیری رحمان کہتی ہیں نامینیشن پیپرکی ضروریات بھی پوری کرنی ہوتی ہیں، اب نام مینیشن پیپر بھر دیئے گئے ہیں، سب فارم جمع کرادیئے، اب وقت میں اضافہ سمجھ میں نہیں آرہاپیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن، فاروق ایچ نائیک، پلوشہ خان، دوست علی جیسر، تاج حیدراور جام مہتاب ڈاہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ جماعت اسلامی نے صوبہ خیبر پختون خواہ سے سینٹ کے 3 امیدواروں کے نام فائنل کرلئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں جنرل سیٹ پر پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور خواتین کی سیٹ پر آمنہ جدون اور اقلیتی سیٹ پر جاوید گل امیدوار ہونگے۔پی ٹی آئی ملک اورعوام کےساتھ زیادتی کررہی ہے، پی ٹی آئی سےان کے اپنے لوگ جان چھڑانا چاہتےہیں، موجودہ حکومت سب کے ساتھ مذاق کر رہی ہے، رانا ثنااللہ