پبلک نیوز: مسلم لیگ ن نے پی پی رہنما اور سینیٹ کے لئے نامزد امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا مشترکہ امیدوار قرار دے دیا۔
مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار کے طور پر آج دوپہر الیکشن کمیشن میں نامزدگی فارم جمع کرائیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزراء اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی پی پی نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ امیدوار نامزد کیا تھا۔