زلزلے کے باعث خانپور کے گاؤں میں حاملہ خاتون جاں بحق

زلزلے کے باعث خانپور کے گاؤں میں حاملہ خاتون جاں بحق

ہری پور (پبلک نیوز) زلزلے کے باعث خانپور کے گاؤں میں خاتون جاں بحق، 27 سالہ روبی بی بی خانپور، اسلام پور کی رہائشی تھیں۔

لواحقین کے مطابق روبی بی بی 4 ماہ سے حاملہ بھی تھیں، زلزلے کے وقت خاتون خوف سے بھاگ کر گھر کے صحن میں گئی اور اچانک زمین پر گر گئی۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمع ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔