سیالکوٹ (پبلک نیوز) پاکستان مسلم ن کی سینئر رہنما کنٹینر سے گر گئیں۔ گرنے سے ان کی بائیں ٹانگ پر چوٹ آ گئی۔ لیگی رہنما کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں عظمیٰ بخاری مریم نواز کے استقبال کے لیے کنٹینر سے نیچے اتر رہی تھیں جب ان کا اچانک پائوں پھسل گیا اور وہ پھسلنے سے گر کر زخمی ہو گئیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کو بائیں ٹانگ کے اپر والے حصے پر چوٹ آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکٹری عطا تارڑ انہیں فوری طور پر عظمی بخاری کو گاڑی میں بٹھا کر نزدیکی اسپتا ل لے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔