پروڈکشن کمپنی نے دونوں کی تصویر شیئر کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔کمپنی نے لکھا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ، ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔ خیال رہے کہ جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی معروف ترک ڈرامہ سیریز ' کورولش عثمان' میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔ واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ترکیہ میں 29 ہزار 605 اور شام میں 4 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔
ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ترک سیریز کورولش عثمان کے اہم اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی ہے۔