گھریلو حالات سے تنگ شخص کی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی

گھریلو حالات سے تنگ شخص کی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی
کیپشن: Fed up with domestic conditions, a man commits suicide by killing his wife and 4 children

ویب ڈیسک: غربت نے ایک اور خاندان کی زندگی تمام کردی۔ گھریلو حالات سے تنگ شخص نے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں 6 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شفقت نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد شفقت سلیم ولد محمد سلیم نے ون فائیو پر کال کی کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کردیا ہے، قتل ہونے والوں میں شفقت سلیم کی بیوی عمر 50/55 سال، اس کی 2 بیٹیاں جن کی عمریں 14 اور 16 سال، 2 بیٹے جن کی عمریں 7 سال اور 13 سال ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، شفقت سلیم نے اپنی فیملی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اہل خانہ کو قتل کر کے خودکشی کی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب پہاڑی علاقے سے بھی 6 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

Watch Live Public News