ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے کرائے میں پانچ روپے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق میٹرو بس ملتان کے کرائے میں بھی پانچ روپے کے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ نگران پنجاب حکومت نے فیڈر بسوں کے کرائے میں بھی پانچ روپے کا اضافہ کردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو اضافی کرائے کی مد میں 82 کروڑ 85 لاکھ روپے کی سالانہ آمدن ہوگی۔
تاہم نگران حکومت نے میٹروبس لاہور اور راولپنڈی، اسلام آباد کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹرو بس ملتان کے کرائے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنایا گیاہے۔