(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ن لیگ کی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری صاحب اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 13, 2024
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان پر قائد میاں نواز شریف کی طرف سے اور اپنی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر پاکستان کو تمام سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔