کراچی(ویب ڈیسک) وکیل پر حملہ آور ہونے والے کتوں کو صلح نامے کے مطابق زہر کا ٹیکہ لگا کر مار دیا گیا. پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل پر حملہ آور ہونے والے کتوں کو صلح نامے کے مطابق زہر کا انجیکشن لگا کر مار دیا گیا جبکہ کتوں کا مالک کافی دیر تک انکے پاس افسردہ حالت میں بیٹھا رہا. یاد رہے کہ کچھ روز پہلے ڈیفنس کے علاقے میں ایک شہری کے کتوں نے سینئر ایڈوکیٹ مرزا اختر علی پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا، معاملے پر وکیل کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا. جس پر عدالت کی جانب سے کتوں کے مالک کی گرفتاری کا حکم سامنے آیا تھا. بعد میں وکیل اور کتوں کے مالک کے درمیان اس شرط پر صلح ہوئی تھی کہ کتوں کو زہر کا ٹیکہ لگا کر مارا جائے گا اور پالتو جانوروں کے مالک سینئر وکیل سے معافی مانگیں گے، یہ بھی طے پایا تھا کہ پالتو کتوں کے مالک کی طرف سے عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن 10 لاکھ روپے بطور عطیہ دیئے جائیں گے.