ایلون مسک کا ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کے لئے بھاری عطیئے کا اعلان

musk donated for trump
کیپشن: musk donated for trump
سورس: google

 ویب ڈیسک :دنیا کے امیر ترین شخص  ،ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے  بھاری رقم   عطیہ کی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں منتخب کرنے کے لیے کام کرنے والی ایک سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو یہ رقم   عطیہ کی ہے۔

ایلون مسک، نے امریکہ پی اے سی نامی کم پروفائل گروپ میں حصہ ڈالا، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر کام کر رہا ہے۔ عطیہ کی صحیح رقم فی الحال نامعلوم ہے لیکن اس معاملے سے واقف لوگوں نے اسے ایک "قابل قدر" عطیہ کے طور پر بیان کیا۔ 

پی اے سی کو اب 15 جولائی کو اپنے عطیہ دہندگان کی فہرست کا انکشاف کرنا ہے۔

  ایلون مسک جس کی مجموعی دولت کی  مالیت 263 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، پہلے  بھی کہہ چکے ہیں کہ  وہ سیاست سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور خود کو ایک سیاسی آزاد قرار دیتے ہیں۔ 

تاہم، وہ اپنے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو باقاعدگی سے دائیں طرف جھکاؤ رکھنے والے خیالات کی حمایت کرنے اور ڈیموکریٹس پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں  اور  خاص طور پر امریکی انتخابات 2024 کے قریب اس سرگرمی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

 یادرہے ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ اور کارپوریٹ ڈونرز کی مدد سے فنڈ ریزنگ میں اپنے حریف صدر جو بائیڈن کو کوسوں  پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

ایلون مسک نے ابھی تک 2024 کی صدارتی دوڑ میں کسی سیاسی رہنما کی عوامی سطح پر  حمایت نہیں کی ہے  تاہم، ٹرمپ کی مہم کے لیے ان کا بھاری عطیہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی ہمدردیاں ری پبلکنز کے ساتھ ہیں ۔

 یادرہے یہ تاریخ کے سب سے مہنگے امریکی صدارتی انتخابات ہوں گے ،  اور امریکا PAC ووٹروں سے براہ راست رابطوں پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک ہے۔ اس نے اب تک 15.8 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں، جس میں سے 13.1 ملین ڈالر فیلڈ آپریشنز کے لیے خرچ کیے گئے ہیں، نے ووٹروں تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکسٹنگ اور فون کالز کے لیے بھی ادائیگی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News