بنگلادیش:عبوری حکومت کے سربراہ کی حسینہ واجد کو بڑی پیشکش

بنگلادیش:عبوری حکومت کے سربراہ کی حسینہ واجد کو بڑی پیشکش
کیپشن: dr younis's offer
سورس: web desk

ویب ڈیسک:  پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی زیر سرپرستی بننے والی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے جبری طور پر ملک بدر کیے جانے کے دعوے کو مستردکرتے ہوئے انہیں وطن واپس آنے کی پیشکش کردی ہے۔ 

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے جبراً مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔

جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ حسینہ واجد اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ان پر کسی قسم کا جبر نہیں تھا لیکن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ وہ آئیں اور نئے چہروں کے ساتھ پارٹی کو دوبارہ منظم کریں۔

 داخلہ امور کے مشیر نے شیخ حسینہ کو مشورہ دیا کہ ملک میں کوئی ہنگامہ برپا نہ کریں ورنہ عوام مزید مشتعل ہوجائیں گے۔ محمد سخاوت حسین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جماعت اسلامی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں چاہتے۔ اس معاملے کو وزارت قانون کے پاس بھیجا جائے گا۔

Watch Live Public News