کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں زلزلہ

  کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں زلزلہ

(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سیرینو (El Sereno) لرز کر رہ گیا۔

زلزلے کے جھٹکے کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایسٹجرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 جبکہ اسرائیل میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔   

Watch Live Public News