(ویب ڈیسک ) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی وہ ٹِرک جس سے آپ یہ سروس انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ کو استعمال کرتے ہیں لیکن زیادہ تر صارفین کو لگتا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔
لیکں حقیقت میں واٹس ایپ جب انٹرنیٹ سروسز دستیاب نہ ہوں یا صحیح طرح کام نہ کر رہی ہوں تو اس قت بھی واٹس ایپ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
وٹس ایپ نے یہ فیچر 2023 میں متعارف کرایا تھا۔
اس فیچر کا نام پراکسی سپورٹ ہے جس کا مقصد اس جگہ واٹس ایپ تک رسائی فراہم کرنا ہے جہاں انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ ہو یا ایپ کو بلاک کیا گیا ہو۔
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کو ایسے سرورز سےجوڑا ( کنکٹ) جاتا ہے جو مختلف اداروں اور افراد نے قائم کیا ہوتا ہے تاکہ لوگ اس سروس کو استعمال کر سکیں۔ پراکسی سپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بھی میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتے ہیں۔
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ:
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔وہاں اسٹوریج کے آپشن میں جاکر ڈیٹا پر کلک کرکے یوز پراکسی کا انتخاب کریں اور وہاں پراکسی ایڈریس کا اندراج کریں اور سیو ٹو کنکٹ پر کلک کریں۔
جس کے بعد ایک چیک مارک نظر آئے گا۔ جس سے ثابت ہوگا کہ کنکشن کام کر رہا ہے، جس کے بعد آپ انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی میسجز بھیج سکیں گے یا موصول کرسکیں گے۔
اگر اس آپشن کے باوجود واٹس ایپ میسجز بھیج نہیں پا رہے تو اس کا مطلب ہے کہ پراکسی بلاک ہے، اور آپ کو کوئی اور پراکسی ایڈریس کو استعمال کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے آپ GitHub کا وزٹ کرسکتے ہیں جہاں اس بارے میں تفصیلات اور سورس کوڈ موجود ہے۔