محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے  ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے  ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: محسن نقوی کی برطانوی ہم منصب سے  ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورہ لندن کے دوران محسن نقوی نے برطانیہ کی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر یوویٹ کوپر کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کریمنلز مقدمات میں قانونی معاونت پر بات چیت ہوئی، موثر بارڈر مینجمنٹ اور غیرقانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران باقاعدہ برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں، اس ضمن میں برطانیہ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک اور ترقی پذیر ممالک کو اس حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، برطانیہ کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ، کریمنلز مقدمات میں لیگل معاونت اور غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تشدد پر اکسانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور برطانوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News