پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خوشخبری

پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خوشخبری
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، ‏پنجاب کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی. ‏سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی. پنجاب کے گریڈ ایک تا 19 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی جبکہ گریڈ ایک تا 19 تک 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا. ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا. اس کے علاوہ سیکرٹریٹ، سی ایم آفس ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ ہو گا. پنشن میں 5 فی صد اضافے کی تجویز کے برعکس 15 فی صد اضافے کی منظوری دیدی گئی. پنجاب کابینہ نے مجموعی طور پر 3229 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے کی منظوری دی. وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پنجاب کے بجٹ میں عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ صحت، زراعت ،تعلیم، سرکاری ملازمین سمیت دیگر شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مشکل معاشی حالات میں متوازن اور غریب دوست بجٹ کی صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔