پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا
لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل دوپہرایک بجےتک ملتوی کردیا گیا تھا۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے چیف سیکریٹری اورآئی جی کی ایوان میں عدم موجودگی پراجلاس ملتوی کیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ حکومت سے ایک آئی جی اور چیف سیکریٹری کو ایوان میں بلانے کی ہمت نہیں ہورہی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا، حکومت نے بہت غلط طریقے سے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو تحفظ دیا۔ سبطین خان نے کہا کہ حکومت نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو چھپالیاہے، جان بوجھ کر چیف سیکریٹری اور آئی جی کو آنے نہیں دیا گیا، تاریخ میں کسی اسمبلی میں پولیس نہیں آئی۔ محمودالرشید نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے جو رویہ اختیار کیا گیا افسوسناک ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری عوام کو جوابدہ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔