سندھ کے ریسکیو ادارے 1122 کے ریسکیورز کی تمام چھٹیاں منسوخ

سندھ کے ریسکیو ادارے 1122 کے ریسکیورز کی تمام چھٹیاں منسوخ
سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز، ریسکیو 1122 کا ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بائپرجوئے کے پیش نظر کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ایمرجنسی سروسز، ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کرکے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی میں ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی میں تین ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، تینوں ٹیموں کو ضلعی سطح پر الرٹ کیا گیا ہے۔ ساحل سمندر پر ریسکیو کیلئے ٹیم کی سی ویو پر پیٹرولنگ اور ضلع شرقی کیلئے ٹیم گلشن اقبال ہیڈ کوارٹر پرالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلع وسطی میں آپریشن کیلئے ٹیم کے آئی ایچ ڈی پر کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے، تعیناتی میں واٹر ریسکیو وہیکلز، غوطہ خور، اسکوبا سیٹ، کشتیاں اور آوٹ بورڈ موٹرز شامل ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔