خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے،وزیرِ اعظم

خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگی قیادت نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، مشیرِ وزیرِ اعظم انجینئیر امیر مقام، سینیٹر پیر صابر شاہ، ارکانِ قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر، سجاد احمد، سابق ارکانِ قومی اسمبلی شہاب الدین خان، جمشید محمد، اورنگزیب نلوٹھہ نے شرکت کی ، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو. کی گئی ۔ وزیرِ اعظم نےگذشتہ حکومت نے خیبر پختونخوا کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا.ہے ، بجٹ 2023-24 میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات شامل کئے ہیں ، یقینی بنائیں گے کہ وفاقی حکومت کے صحت و تعلیم کے منصوبوں سے خیبر پختونخوا کے عوام بھرپور مستفید ہوں.، خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپس فراہم کریں گے. اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے کسانوں کو معیاری بیج اور برقت کھاد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے.، سرحدی اضلاع میں تجارت میں سہولت فراہم کرکے لوگوں کی معاشی مشکلات دور کریں گے.۔ خیبر پختونخوا کے آئندہ انتخابات پر تفصیلی مشاورت بھی گفتگو کا حصہ بھی رہی.۔ شرکاء نے وزیرِ اعظم کو بجٹ 2023-24 میں خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کی شمولیت پر خراجِ تحسین پیش کیا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔