حکومت اورعسکری قیادت کاپیغام ہےکہ قانون اپناراستہ لے گا،رانا ثنااللہ

حکومت اورعسکری قیادت کاپیغام ہےکہ قانون اپناراستہ لے گا،رانا ثنااللہ
اسلام آباد؛ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اورعسکری قیادت کاپیغام ہےکہ قانون اپناراستہ لے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ راناثناللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں شاملِ تفتیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی پر فوج کے سینئر افسر، وزیراعظم اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ویڈیو چیئرمین پی ٹی آئی کو دکھائی،انہوں نے اعتراف کیاکہ میری ہی آواز ہے، دوران تفتیش چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو جھوٹا ثابت کیا،انہوں نے اعتراف کیا کہ تمام بیانیاں بےبنیاد ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے الزام کے حوالے سے پوچھاتو کہتےہیں مجھے کسی نے بتایاتھا، پوچھا کہ کس نے بتایا توچیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کسی نے کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کسی کے کہنے پر چیرمین پی ٹی آئی نے قتل کا الزام لگادیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج پر الزامات لگائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تفتیش کے دوران بتایاکہ میرےپاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے شہداء اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شرپسند عناصرکےخلاف حکومت حرکت میں ہے، آڈیو ویڈیوز اور اقبالی بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں، گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا، پراپگینڈا کی اجازت نہیں دی جائےگی، اس پروپیگنڈے میں اربوں روپے لگائے گئے ، اس میں اسرائیل اور دشمن عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے مطابق چیئرمین نادرہ نے بہتر مواقع کے باعث وزیراعظم سے وقت مانگاہے، چیئرمین نادرہ پر کوئی دباؤ نہیں، سیکٹری انٹیریئر سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، بادی النظر میں انکوائری ہوئی، لیکن سنجیدہ بات کوئی نہیں ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔