کوئٹہ میں منگی ڈیم کی تعمیر پر کام تیزی سے  جاری

کوئٹہ میں منگی ڈیم کی تعمیر پر کام تیزی سے  جاری
کیپشن: Work on the construction of Mangi Dam in Quetta is going on rapidly

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں منگی ڈیم کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منگی ڈیم کی تعمیر سے کوئٹہ شہر میں صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ منگی ڈیم کی تعمیر کوئٹہ کے لوگوں کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیم کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 2017 میں حکومت نے منگی ڈیم منصوبے پر کام شروع کیا جس پر 19 ارب روپے لاگت آئی ہے اور یہ اگست 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔

منگی ڈیم کوئٹہ کی 80% صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد کوئٹہ کے شہریوں کو روزانہ 8.1ملین گیلن پانی میسر آ سکے گا۔

Watch Live Public News