اسلام آباد ( پبلک نیوز) اسد عمر بھی ’’پاوری‘‘ کا حصہ بن گئے ٗ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے جب ان کی سیٹ کسی اور کو دیدی تو انہوں نے احتجاج کیلئے دلحسپ طریقہ اختیار کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن نے غلطی سے وفاقی وزیر اسد کی عمر نشست کسی اور مسافر کو دیدی مگر جب اسد عمر اسلام آباد سے کراچی جا نیوالی پرواز میں سفر کرنے کیلئے پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کی نشست پر کوئی اور براجمان ہے جس پر وفاقی وزیر نے احتجاج کیا اور قومی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔اس موقع پراسد عمر نے احتجاج کا ایک الگ طریقہ اختیار کیا ٗ انہیں اپنے موبائل سے ویڈیو بنوائی جس میں وہ پی آئی اے حکام سے احتجاج کرنے میں مصروف ہیں ٗ اسد عمر نے کہا کہ ایک گھنٹے سے یہ تماشا چل رہا ہے ٗ ’’یہ میرا ٹکٹ ہے ٗ یہ پیسے دے کر میں نے لیا ہے اور آپ میرے اوپر کوئی فیور نہیں کر رہے ہیں‘‘۔جس پر پی آئی اے کے عملہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی فیور نہیں ٗ ہم اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہیں۔